صاف پانی منصوبہ کے 17ارب اورنج ٹرین پر لگانا بیڈ گورننس ہے

 صاف پانی منصوبہ کے 17ارب اورنج ٹرین پر لگانا بیڈ گورننس ہے

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مرکزی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ پاکستان سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ صاف پانی پروگرام کے19ارب کے مختص فنڈز میں سے 17ارب روپے اورنج ٹرین منصوبہ کو منتقل کرنا بیڈ گورننس ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اورنج ٹرین سے زیادہ اہم پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی ازحد ضروری ہے پنجاب بھر میں ناقص پانی کی فراہمی سے ہیپاٹائٹس ،معدے،جگر و دیگر موذی امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں 

مزید : میٹروپولیٹن 1