اوورسیز کمیشن کی کاوشیں،پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو زمین کا قبضہ مل گیا

اوورسیز کمیشن کی کاوشیں،پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو زمین کا قبضہ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی )پنجاب کی کاوشوں سے برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی خاتون کو ساڑھے چارکروڑ روپے مالیت کی ساڑھے بارہ ایکٹر اراضی کا قبضہ واپس مل گیا ہے۔ کمشنر اوپی سی افضال بھٹی نے بتایا کہ برطانیہ کی رہائشی رحمت بی بی نے کمیشن کو درخواست دی کہ انہوں نے ضلع وہاڑی میں اپنی ساڑھے بارہ ایکٹر اراضی ،محمد نواز نامی شخص کو 20 سال قبل ٹھیکے پر دی تھی۔

، جب معاہدہ ختم ہونے پر کرایہ دار کو اراضی واپس کرنے کو کہا گیا تواس نے انکار کردیااور خاتون اور اس کے اہل خانہ پر فائرنگ بھی کی ۔افضال بھٹی نے بتایا کہ یہ شکایت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی وہاڑی کوریفر کی گئی جس کے چیئر پرسن شہزاد ڈوگر،ڈی پی او، عمر سعید ملک اور ڈی ایس پی، طاہر مجید کی کوششوں سے ساڑھے چار کروڑ مالیت کی ساڑھے بارہ ایکٹر اراضی کا قبضہ ایک دن میں اصل مالکان کو واپس دلادیاگیاجبکہ کرایہ دار سے ایک سال کا واجب الادا 7 لاکھ روپے کرایہ بھی وصول کیا گیا۔رحمت بی بی ،ان کے خاوند محمد بشیر اوربیٹے عمر وقاص نے زمین کا قبضہ واپس دلانے پر اوپی سی حکام اور ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی وہاڑی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا ہے۔افضال بھٹی نے مزید بتایا کہ اوپی سی، سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوششیں کررہاہے اور ابتک ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کیاجاچکاہے۔