آہن کے سربراہ کی صوبائی سیکرٹری برائے ترقی خواتین کے ساتھ ملاقات

آہن کے سربراہ کی صوبائی سیکرٹری برائے ترقی خواتین کے ساتھ ملاقات

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی سیکرٹری برائے ترقی خواتین پنجاب بشری امان سے سماجی تنظیم آہن کے چیف ایگز یکٹو نوید شیخ نے ملاقات کی۔ اور خواتین کو مختلف فنون کی تربیت کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔چیف ایگزیکٹو نوید شیخ نے صوبائی سیکرٹری کو بتایا کہ آہن کے پلیٹ فارم سے خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لئے صوبہ بھر میں تقریبا پانچ ہزار خواتین کو مختلف فنون کی تربیت دی جا رہی ہے ۔صوبائی سیکرٹری نے خواتین کی تربیت کے حوالے سے سماجی تنظیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس حوالے سے مشترکہ سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ آمنہ رفیق اور آہن کے مارکیٹنگ مینجر اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1