تحفظ ختم نبوتؐ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے،مولانا جمیل الرحمن

تحفظ ختم نبوتؐ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے،مولانا جمیل الرحمن

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ربطہ کمیٹی لاہور کااجلاس مجلس لاہورکے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں ہوااجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیرپیررضوان نفیس ، مولانا عبدالشکورحقانی،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبد ا لنعیم ، مولانا قاری عبدالعزیز،قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود،مولانا سعیدوقارودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناجمیل الرحمن نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنا ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے قادیانیوں کا بائیکاٹ انکو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اور انکی ہدایت کا ذریعہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی عزت و حرمت تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت قیامت والے دن آپؐ کی شفاعت کا ذریعہ ہے اسی سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی ایمان کی خرابی کے لیے خطرہ ہے اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہوکر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کا دجل وفریب نہیں چلنے دیں گے،ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لیے آواز بلند کرناایمان کی پختگی کی علامت اور نشانی ہے ۔اجلاس میں رمضان المبارک میں متعددکورسز،افطارپارٹیزاور لاہور بھر کی مساجد دروس ختم نبوت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔علماء نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیاکے مالکان قادیانی مشروب کے اشتہارات ہرگزمیڈیاپر نہ چلائیں تمام مسلمان قادیانی مشروب کا بائیکاٹ کرکے محبت رسول کاعملی مظاہرہ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1