بچوں کا اغواء اور بد اخلاقی توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع

بچوں کا اغواء اور بد اخلاقی توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بچوں سے زیادتی اور اغوا کے واقعات میں 15 اضافہ پر توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کی بے حسی کے باعث بچوں کو اغوا کرنے، زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے واقعات ابھی تک رونما ہورہے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال جنوری سے ابتک نجاب بھر میں بچوں سے زیادتی کا نشانہ بنانے کے 325 واقعات رونما ہوئے لیکن پولیس نے صرف 30 مقدمات درج کئے اور باقی کیسوں کو دبا دیا۔ لاہور شہر میں دو سالوں کے دوران بچوں سے زیادتی اور اغوا کے واقعات میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے اور صوبائی دارالحکومت سرفہرست ہے۔ بچوں سے زیادتی و قتل کی روک تھام کے لئے حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1