تحریک انصاف چوروں اور ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے گی،ولید اقبال

تحریک انصاف چوروں اور ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے گی،ولید اقبال

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے صدر ولید اقبال اور سیکرٹری جنرل میاں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے چور الٹا کوتوال کے گلے پڑ رہے ہیں اپنے وزیراعظم کی چوری پر شرمسار ہونے کی بجائے لیگی گالی گلوچ بریگیڈ نے سینہ زوری شروع کررکھی ہے۔ رہنماؤں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں اتنے چور اورسینہ زور پہلے کبھی نہیں دیکھے جو ملکی دولت لوٹنے والوں کا دفاع کرتے کرتے اپنی آخرت خراب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے فرشتے کا لبادہ اوڑھنے والوں کو عدالت میں بے نقاب کردیااور جب تک قوم کی ایک ایک پائی وصول نہیں ہوجاتی ان چوروں اورڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھیں گے، جہاں تک گالی گلوچ کی بات ہے تو یہ لیگی رہنماؤں کی بری صحبت کا اثر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1