ناقص خارجہ پالیسی کے تحت پاکستان حقیقی دوستوں سے دور ہوتا جا رہا ہے‘ شاہ محمود

ناقص خارجہ پالیسی کے تحت پاکستان حقیقی دوستوں سے دور ہوتا جا رہا ہے‘ شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( نیوز رپورٹر)یونین کونسل نمبر18مومن آباد کے چیئرمین شکیل سخاوت انصاری کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت این اے150کے ایم این اے مخدوم شاہ محمودقریشی اور پی پی ۔195کے ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری نے کی۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی اورحاجی جاوید اختر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حقیقی جمہوریت اورشفاف احتساب پوری قوم کا نعرہ ہے ۔اس (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن فری ملک بنائیں گے۔یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی جاری ہے اوراس عمل کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ آئندہ انتخابات سے قبل پارٹی کاپیغام کو گھرگھر تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمران بیرونی محاذوں پر ناکام ہوچکے ہیں ۔حکمران عالمی برادری کااعتماد کھوچکے ہیں۔ناقص خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان حقیقی دوستوں سے دورہوتا جارہاہے۔ایران اور افغانستان سے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ملکی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔حکومت کو اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ حلقے میں تمام تر وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے لوگوں کے تمام دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
شاہ محمود قریشی