پاکستان فریڈم موومنٹ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی، ہارون خواجہ

پاکستان فریڈم موومنٹ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی، ہارون خواجہ

لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستا ن فر یڈ م موومنٹ کے چےئر مین ہا رون خواجہ نے پی ایف ایم سنٹرل سیکر ٹریٹ لاہور میں سینئر صحاٖفیوں سے غیر رسمی گفتگوکر تے ہو ئے کہاکہ پاکستان فر یڈم موومنٹ ملک کی واحد سیاسی پا رٹی ہے جس کے پا س ملک وقوم کو درپیش سنگین مسائل کا ریسرچ شدہ ،آزمودہ اور قابل عمل حل موجود ہے۔ انہوں کے کہا کہ ہمارا تنظیمی ڈھانچہ بھی یو نین کو نسل وارڈ لیول کی سطح پر منظم ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کومقامی سطح پر ذمہ داربناتے ہو ئے انہیں فیصلہ سازی کا اختیار دینا ہے ۔ پی ایف ایم چیئر مین نے مزید کہاکہ ہم یکساں نظام تعلیم کے ذریعے ملک کے طول وعرض میں ابتدائی بارہ سال حکومتی سطح پر مفت تعلیم دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔ ہا رون خواجہ نے اپنی گفتگوجا ری رکھتے ہو ئے کہا کہ ملک میں بے گھر افرادکو حکومتی سطح پر مکمل طور پر تعمیر شدہ مکان مالکانہ حقوق کے ساتھ مہیا کر یں گے جس کے لئے کر ائے کی بجا ئے مکان کی قسط لی جا ئے گی ۔ پی ایف ایم چےئر مین نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان کی آزادی کے ستر سال بعد آج بھی عوام سامراجی نظام کے تحت محکوم اور حقیقی آزادی سے محروم ہیں۔ ہا رون خواجہ نے کہا کہ پاکستان فریڈم موومنٹ آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے بھر پور حصہ لے کر عوامی تا ئید کے ساتھ نمایاں کا میابی حاصل کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1