جہانگیر ترین کی رحیم یار خان آمد پر پی ٹی آئی کارکنوں کے 2 گروپوں میں تصادم‘ گوغوث گو کے نعرے

جہانگیر ترین کی رحیم یار خان آمد پر پی ٹی آئی کارکنوں کے 2 گروپوں میں تصادم‘ ...

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرخان ترین ایک روزہ دورے پررحیم یارخان آئے ان کے استقبال کے لیے پارٹی رہنماء چوہدری ظفراقبال وڑائچ‘ سابق ضلعی صدرراناراحیل احمدخان‘ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

چوہدری آصف مجید‘ ضلعی صدرمیاں غوث‘ جنرل سیکرٹری شاہدطالب‘ مون چوہان‘ مختیارگجر‘ راناقمرالزماں قمر‘ ڈاکٹراقبال حسن سمیت دیگرکارکنوں کے ہمراہ ائیرپورٹ پرپہنچے تاہم ضلعی صدرمیاں غوث اورجنرل سیکرٹری شاہدطالب کی جانب سے ائیرپورٹ لاؤنج میں داخلے کے لیے انتظامیہ کوصرف دس افرادکے نام دئیے گئے جس لسٹ میں جنرل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب عون عباس بپی‘ سابق ضلعی صدرراناراحیل احمدخان ودیگرکے نام موجودنہ تھے جنہیں داخل نہ ہونے دیاتاہم راناراحیل احمدخاں مزاحمت کے بعد مون چوہان‘ راناقمرسمیت دیگرکارکنوں کولے کرلاؤنج میں داخل ہوگئے جبکہ عون عباس بپی ائیرپورٹ کے باہرہی انتظار کرتے رہے ‘اس دوران ائیرپورٹ پرضلعی عہدیداران کی مفادپرست پالیسی کی بدولت کارکنوں کے دوگروپوں میں تصادم بھی ہواکارکنوں نے ضلعی قیادت کے خلاف آوازبلندکرنے کے ساتھ ساتھ ’’گوغوث گو‘‘ کے نعرے لگائے اورراناراحیل زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر