ملتان کے 33 گرلز و بوائز سکولوں کے سربراہان سے جواب طلبی

ملتان کے 33 گرلز و بوائز سکولوں کے سربراہان سے جواب طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر ) انرولمنٹ مہم میں ناقص کارکردگی پر ملتان کے مختلف133 گرلز و بوائز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہان کی جواب طلبی کرلی گئی ‘ بتایا گیاہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ریاض خان بلوچ نے نرسری جماعت کے داخلوں کے ٹارگٹ کا 50فیصدہدف بھی حاصل نہ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
کرنے پر مختلف 77سکولز سربراہان ‘ نہم کے داخلوں کے ہدف کے مطابق50فیصد سے بھی کم داخلوں پر 45سکولز سربراہان اور ششم جماعت کے ٹارگٹ سے 50فیصد سے بھی کم داخلوں پر مختلف 11سکولز سربراہان کو گزشتہ روز آفس طلب کرکے ان سے تحریری وضاحت لی اور وارننگ دیتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر داخلوں کا 50فیصد ٹارگٹ پورا کرنے کا حکم دیا ‘بصورت دیگر ناقص کارکردگی کے حامل ہیڈ ماسٹرز ‘ سینئر ہیڈ ماسٹر ز ‘ ہیڈ مسٹریسز‘ سینئر ہیڈ مسٹریسز اور پرنسپلز کے خلاف کارروائی کے لئے سیکرٹری تعلیم سکولز کو رپورٹ بھجوائی جائے گی.