’’ڈمی مذاکرات نہیں چاہتے‘‘ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کا وزیر تعلیم سے ملاقات سے انکار

’’ڈمی مذاکرات نہیں چاہتے‘‘ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کا وزیر تعلیم سے ملاقات ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ ٹیچرزکونسل پنجاب نے وزیرتعلیم سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ، اللہ بخش قیصر مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین نے بتایا کہ وزیرتعلیم صرف پی ٹی سی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

اساتذہ کو گریڈ 12دیکر باقی مطالبات کو نظر انداز کرنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے ہم نے ان سے ملاقات میں انکار کردیا ہے اس موقع پر طارق محمود ، کاشف شہزاد،محمد اشفاقنسیم ، وحید مراد یوسفی، حافظ غلام محی الدین ، رشید بھٹی ، مرزا سلیم ، اجمل شاداور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ قائدین نے کہا کہ ہم16 مئی کو لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر