ضلع رحیم یارخان میں9رمضان بازار لگانے کافیصلہ

ضلع رحیم یارخان میں9رمضان بازار لگانے کافیصلہ

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ضلع میں 9رمضان بازار لگانے کا فیصلہ، رحیم یار خان میں تین جبکہ دیگر تحصیلوں میں دو، دو رمضان بازار لگیں گے، فیئر پرائس شاپس اور مدنی دستر خوان بھی قائم کئے جائیں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ضلع جبکہ اسسٹنٹ کمشنر زاپنی تحصیلوں کے فوکل پرسن (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہوں گے،ما ہ صیا م میں رمضان بازاروں کے انعقاد کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی متعلقہ افسران کو ہدایات۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں ابتدائی طبی امداد، پارکنگ، شکایات سیل، الیکٹرانک پرائس بورڈ، معذور و بزرگ افراد کے لئے علیحدہ انتظامات، خواتین ومرد کے لئے واش رومز سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہونی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ عوامی سہولت اور رمضان بازار وں کی کامیابی کے لئے رمضان بازار کی تعداد میں کمی و اضافہ سمیت مناسب جگہوں پر تبدیلی کے مکمل مجاز ہیں اس سلسلہ میں وہ اپنی تحصیلوں کی انجمن تاجران، سبزی و پھل مارکیٹ، انجمن قصاب سمیت دیگر کاروباری ایسوسی ایشنز کے ساتھ فوری مشاورتی میٹنگ کرکے انتظامات کو حتمی شکل دیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کے انعقاد میں تعاون کے لئے حکومت پنجا ب نے تمام ضلعی و میونسپل کمیٹی کے افسران و سٹاف کو ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ماتحت کر دیا ہے لہذا رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر ایک بہترین ٹیم ورک تشکیل دیں تاکہ باہمی مشاورت اور تعاون سے حکومت پنجا ب کے اقدامات سے عوام کو براہ راست مستفید ہونے میں آسانی رہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)جمیل احمد جمیل ضلع جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی تحصیلوں میں فوکل پرسن ہوں گے تمام اسسٹنٹ کمشنرز رمضان بازار میں سیکورٹی ، ٹر یفک پلان سمیت عوامی سہولت کی تمام ضروریات کی دستیابی کے لئے مائیکرو پلان تشکیل دیں جبکہ ضلع و تحصیل سطح پر قائم کنٹرول رومز سے رمضان بازار کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس متحرک ہوں اور مار کیٹ میں اشیاء روز مرہ کی قیمتوں کی کڑی مانیٹرنگ کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)محمد حنیف، اسسٹنٹ کمشنرز ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی، احمد رضا، ڈی او انٹر پرائزز عمران غوث سمیت تمام میونسپل و ضلع کونسل کے چیف آفیسر اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر