8لاکھ غاصب بھارتی فوج کو آخر کشمیر سے نکلنا ہوگا‘ سہیل احمد

8لاکھ غاصب بھارتی فوج کو آخر کشمیر سے نکلنا ہوگا‘ سہیل احمد

ملتان (سٹی رپورٹر) جماعۃ الدعوۃ ملتان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہرین پر گولیاں برسانے سے جدوجہد آزادی کشمیر کچلنا ممکن نہیں۔ حافظ محمدسعید کی نظر بندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ، انہیں نظر بند کر کے مودی سرکار کو خوش کیا جا رہاہے۔حافظ محمد سعید و دیگر (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

رہنماؤں کی نظر بندی کو سو دن مکمل ہو چکے ،محض بھارتی دباؤ میں انہیں نظر بند رکھنا انسانی حقوق کی خلاف و رزی ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعۃا لدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد،عبدالحلیم خان،محمد ارشد،مفتی زبیر احمد،یاسر سلیم،قاری محمد افضل،عبدالرحمان،محمد سلمان،عباس احمد،ثاقب مجید نے مرکز ابن باز رشید آباد میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ کشمیربھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔انڈیا نے کشمیر سے فوج نہ نکالی توکشمیریوں کی جدوجہد آزادی اسے لے ڈوبے گی اور بھارت سرکارکو اپنا وجود برقرار رکھنابھی مشکل ہو جائے گا۔ مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں نے بھارت کا غروروتکبر خاک میں ملا دیا ہے۔ آٹھ لاکھ غاصب بھارتی فوج کو جلد یہاں سے نکلنا پڑے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر