گلبرگ کالونی سے لاکھوں مالیت آتشبازی کا سامان برآمد‘ 2 گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر) شب برات سے پہلے پولیس کی کار روائی گلبرگ کالونی سے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر کے دو ملزم گرفتار کر لیے اس حوالے سے گزشتہ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
روز اے ایس پی نیو ملتان شہزادہ بابر نے صحافیوں کو بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر احسن یونس کی ہدایت پر ایس پی گلگشت شازیہ سروس کی زیر نگرانی نیوملتان میں تعینات سب انسپکٹر فیضان علی نے کنسٹیبلان نوید،افضل اور اشتیاق کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران گودام پر چھاپہ مار کر ملزم مزمل اور سجاد کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برامد ہوا ملزمان نے شہر بھر میں شب برات پر سپلائی دینا تھی،دو روز قبل لاہور سے آتش بازی کا سامان لائے تھے۔