جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ 42 اشتہاریوں سمیت 60 گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ 42 اشتہاریوں سمیت 60 گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔05منشیات فروش ،05ناجائز اسلحہ،04 کرایہ داری، 03 آتش بازی،01ساؤنڈ سسٹم اور 42 اشتہاری مجرمان (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

سمیت60ملزمان گرفتار۔110 لیٹر شراب،240 گرام چرس، 45لیٹر لہن، 01چالو بھٹی ،02پسٹل 30بور 01پسٹل 9MM، 02بندوق ، 02کارتوس ،03میگزین، 31 گولیاں،سامان آتش بازی برآمدہپولیس تھانہ قطب پور نے ملزم آصف سے 20لیٹر شراب ، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم عاشق سے 40گرام چرس ، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم اسماعیل سے 30لیٹر شراب ، 45لیٹر لہن،01چالو بھٹی ، پولیس تھانہ صدر نے ملزم یونس سے 60لیٹر شراب ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم عرفان سے 200گرام چر س برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم کامران سے 01پسٹل معہ 05گولیاں ، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم رضوان سے 01پسٹل 30بور معہ 26گولیاں ، 03میگزین ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم عابد سے 01پسٹل 9MM، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزمان زوار اور سیفل سے 02بندوق معہ 02کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ ممتاز آبادنے مالک مکان فلک شیر نے اپنا مکان ندیم کو بغیر NOC دینے پر اور مالک مکان عجب خان نے اپنا مکان احمد خان کو بغیر NOC دینے پرمقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ کپ نے ملزمان یامین اور جاوید سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی ، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم بلال سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے.پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم طارق کو ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قابو کر کے مقدمہ در ج کر لیا۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران135نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں417نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے137موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے42اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے12کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے جبکہ30ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر