لاہور کالج ویونیورستی برائے خواتین کا کانووکیشن ، 3702طالبات کو ڈگریاں جاری

لاہور کالج ویونیورستی برائے خواتین کا کانووکیشن ، 3702طالبات کو ڈگریاں جاری

لاہور( لیڈی رپورٹر) لاہور کالج ویو نیو رسٹی برائے خواتین میں گزشتہ روز کانو وکیشن منعقد کیا گیا جس میں وزیربرائے اعلیٰ تعلیم سید رضا علی گیلانی نے مہما ن خصو صی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جبکہ چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر نظام الدین صوبائی وزیر رانا اعجاز افضل،ارکان پارلیمنٹ، وائس چانسلرز ،ایلومنائی اور سینئر صحافی بھی تقریب میں موجود تھے ۔کانووکیشن میں میں ان3702گریجوایٹس کو ڈگریاں دی گئیں جنہوں نے 2016میں بی ایس آنرز،ایم اے، ایم ایف اے، ایم فل، پی ایچ ڈی کے امتحانات پاس کیے ۔ کانووکیشن سے خطاب کر تے ہو ئے سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے لئے مختص بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ حکومتی وسائل آپ کی تعلیم پر خرچ ہوئے ہیں آپ پر واجب ہے کہ اس تعلیم کو ریاست کی ترقی کے لئے استعمال کریں۔انہوں نے اپنے خطاب میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شاندار معیار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ طالبات اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تعلیمی و معاشی انقلاب برپا کر سکتی ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا کہ وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام کے تحت جامعہ میں دو بوٹینکل گارڈن قائم کئے ہیں۔پی ایچ ڈی کیلئے یونیورسٹی کی فیس میں کمی کی ہے۔ تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ایک کروڑ روپے سے ریسرچ پرموشن فنڈ قائم کیا ہے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی دنیا کی بہترین ٰونیورسٹیوں میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہے۔

چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ ہماری جواں نسل صلاحیتوں میں اقوام عالم میں کسی سے کم نہیں۔ ہمارے تعلیمی اداروں کو بلند معیار کو چھونا ہے اور نوجوانوں کو اعتماد دینا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4