لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا ضلع خانیوال مظفر گڑھ میں باردانہ کی تقسیم روکنے ، ڈائریکٹر فوڈپنجاب کو آج ریکارڈ سمیت پیش ہونیکا حکم
ملتان (خبر نگار خصوصی)لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ضلع خانیوال اورمظفرگڑھ میں باردانہ کی تقسیم روکتے ہوئے ڈائریکٹرفوڈپنجاب(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
کو آج عدالت پیش ہونے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے اسسٹنٹ کمشنروں کوٹ ادواورخانیوال کو باردانہ فراہم کئے گئے کاشتکاروں کی فہرست اورتمام ریکارڈبھی عدالت پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔فاضل عدالت نے یہ احکامات خانیوال اورمظفرگڑھ کے سجادحسین ،عبدالوحید،محمدشفیق،محمدنواز،محمداعجاز،علی احمد،نویداشرف،محمدرمضان فیصل،عامرضیاء اورغلام عباس کی درخواستوں پر سماعت کے بعد دئیے ہیں جن میں مؤقف اختیارکیاگیاتھاکہ درخواست گذاروں کو گندم کی فروخت کے لئے باردانہ فراہم نہیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے وہ حکومتی پالیسی کے مطابق اپنی فصل گندم فروخت نہیں کرپارہے ہیں۔نیز اس ضمن میں بے قاعدگیاں کی جارہی ہیں اوردرست تقسیم نہیں ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو نہ صرف پریشانی کاسامناہے بلکہ ان کی فصل بھی خراب ہورہی ہے اس لئے باردانہ فوری طورپرفراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔