شجاع آباد‘ خریداری سنٹروں پر تعینات فیلڈ سٹاف کی ہڑتال کامیاب ، اسسٹنٹ کمشنر نے کنڈاجات کے نمائندے واپس بلا لیے ، زائد کٹوتی کا سلسلہ پھر شروع

شجاع آباد‘ خریداری سنٹروں پر تعینات فیلڈ سٹاف کی ہڑتال کامیاب ، اسسٹنٹ ...

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)مراکز خریداری سنٹروں پر تعینات فوڈ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر کے مابین زائد کٹوتی گندم(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

اسسٹنٹ کمشنر کی بے بسی سنٹرو ں پر تعینات فیلڈ سٹاف بازی لے گیا اسسٹنٹ کمشنر نے قبل ازیں ہر سنٹر پر کنڈا جات پر اپنا نمائندہ بٹھایا ہوا تھا تا کہ فوڈ اہلکاران کسانوں سے گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق گندم کی کٹوتی کرے جس پر فیلڈ سٹاف اور اسسٹنٹ کمشنر کے مابین گندم زائد کٹوتی پر جنگ جاری رہی فیلڈ سٹاف نے ہڑتال بھی اور کئی کئی روز تک گند م کی لوڈ شدہ گاڑیوں کو ان لوڈ نہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے دباؤ یا کسی مصلحت کے تحت ہر کنڈا جات سے اپنا نمائندہ واپس بلا لیا ہے اور اب تمام مراکز خریداری سنٹروں پر محکمہ خوراک کے انسپکٹر اور گرین فوڈ سپر وائزر وں نے کسانوں سے زائد کٹوتی گندم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے فیلڈ سٹاف گندم چیک کرنے پر کسانوں کو بلیک میل کیا جاتا کہ گندم میں مٹی ہے اس گند م کو واپس لے جائیں جس پر کسان مجبورہو کر زائد گندم کٹوتی پر آمادہ ہو جاتا ہے اس طرح سے تمام سنٹروں پر کسانوں کا استحصال جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر