پیف کاپارٹنر سکولوں کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی رابطہ اجلاس کے انعقاد کا اعلان

پیف کاپارٹنر سکولوں کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی رابطہ اجلاس کے انعقاد کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ترجمان کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ’’فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول‘‘ ، ایجوکیشن وؤچر سکیم‘‘ اور ’’ نیو سکول پروگرام ‘‘ سے مختلف اضلاع میں منسلک نجی سکولوں کے ضلعی رابطہ اجلاس کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ کریں گے جبکہ مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود اور دیگر افسران شرکت کریں گے ۔ اجلاس کے انعقاد کا مقصد تعلیمی شراکت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے اور پارٹنر سکول مالکان کی تجاویز و آراء کی روشنی میں تعلیمی منصوبوں میں بہتری لانا ہے ۔ ترجمان کے مطابق تمام سکول مالکان سے التماس ہے۔ اجلا س میں شرکت کے لیے شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور وقت کو ملحوظِ خاطر رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق 12مئی کو ڈیرہ غازی خان ، لودھراں ، رحیم یار خان، خانیوال ،لیہ13مئی کو ملتان، بہاولنگر، وہاڑی ، راجن پور 14مئی کو مظفر گڑھ اور بہاولپور کے پارٹنر سکولوں کے اجلاس منعقد ہونگے

مزید : میٹروپولیٹن 4