جناح اسلامیہ کالج ٹاون شپ میں اولڈسٹوڈنٹس کے اعزاز میں سالانہ ڈنر

جناح اسلامیہ کالج ٹاون شپ میں اولڈسٹوڈنٹس کے اعزاز میں سالانہ ڈنر

لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ کالج ٹاون شپ لاہور میں اولڈسٹوڈنٹس کے اعزاز میں ایک شاندار سالانہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے اس سالانہ پروگرام کو چار چاند لگا دیئے ایلومینائی سے خطاب کرتے ہوئے جناح اسلامیہ کالج کے چیئرمین محمد یوسف مغل نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں ہمارے طلبہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ہمارے بہت سے طلبا وطالبات ملکی وغیر ملکی اداروں میں کلیدی عہدوں پر کام کر رہے ہیںیہی جناح اسلامیہ کالج کا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی طلبہ کو مختلف اداروں میں جاب دلوانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ہم طلبہ کو بلکل فری بیرونِ ملک بھی بھجوا رہے ہیں۔اور یہی طلبہ ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں۔اور اپنے والدین کا سہارا بن رہے ہیں۔

محمد یونس مغل نے کہا ہمارے اولڈ سٹوڈنٹس اپنی محنت سے اہم عہدوں تک پہنچے ہیں اور کالج کا نام روشن کر رہے ہیں۔اولڈ سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ اس سال ایم بی اے میں ٹاپ ٹین مین سے نو پوزیشنزالحمدللہ جناح اسلامیہ کالج کی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4