توانائی کا بحران کی ذمے دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،سہیل محمود بٹ
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 213سہیل محمود بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج باعث حیرت ہے توانائی کا بحران کی ذمے دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے موجودہ حکومت نے تو بیسیوں بجلی کے پروجیکٹس شروع کیے ہیں ۔2018کے آخر تک ملک سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا پاکستان اضافی بجلی فروخت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ماضی کی حکومتوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی اقدام کیے ہوتے تو آج پاکستانی عوام کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔
پیپلزپارٹی نے پانچ سال صرف مال بناؤ پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے جس کی ازالہ آج (ن) لیگ کی حکومت ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے دور میں ملکی خزانے کو لنگر کی طرح بانٹا گیا پیپلزپارٹی نے تمام منصوبے اپنی حکومت کے آخری سال میں شروع کیے لیکن ان کی کمیشن خود کھا گئی ۔