انتظامی افسران کے گندم خریداری سنٹروں کے دورے‘ شفافیت برقرار رکھنے کا عزم

انتظامی افسران کے گندم خریداری سنٹروں کے دورے‘ شفافیت برقرار رکھنے کا عزم

ملتان، خانیوال، سمہ سٹہ، راجن پور(نیوز رپورٹر، نمائندگان) ڈپٹی کمشنرز، فوڈ افسران کی جانب سے گندم خریداری سنٹروں کے دورے جاری شفافیت برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اس سلسلہ میں خانیوال سے بیورونیوز، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان کیمطابق ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں قائم چودہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی سمیت گندم کی آمد تک (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

تمام مراحل کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں ضلعی محکموں کے افسران کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سنٹرز کے اچانک معائنے کریں تاکہ سوفیصد شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے ۔انہوں نے گندم خریداری کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہے گندم خریداری مہم میں ضلعی انتظامیہ کی سخت مانیٹرنگ کے باعث مڈل مینوں اور آڑھتیوں کا کردار بالکل ختم کردیاگیا ہے ۔دریں اثناء ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا طارق حسین بھٹی کے ہمراہ گندم خریداری سنٹر بٹہ کوٹ کبیروالاکا اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر گندم کی ان لوڈنگ کا مشاہدہ کیا اور بوریوں کا موقع پر خود وزن کرایا ۔ سمہ سٹہ سے نامہ نگار کیمطابق حکومت پنجاب اور محکمہ فوڈ کی پالیسی کے مطابق گندم کاشتکاروں سے ایک ایک دانہ خریدیں گے ۔فوڈ سنٹر پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور راناسلیم افضل اور اے سی احمد پور شرقہ کی ہدایت پر شفاف اور میرٹ پر کام ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار فوڈ انسپکٹر میاں محمد قاسم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ باردانہ کی چلت بھی میرٹ پر کی ہے اب کاشتکار وں و زمیندار اپنی گندم لا رہے ہیں ان لوڈنگ بھی پہلے آئیں اور پہلے پائیں کے اصول پر کی جارہی ہے کسی کاشتکار کو پریشانی نہیں ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ سنٹر پر اب تک 70785باردانہ چلت ہو چکا ہے اور 52750بوری ان لوڈ کر چکے ہیں اس کا ٹارگٹ جلد پورا کرلیں گے ۔ راجن پور سے نامہ نگار کیمطابق باردانہ کی شفاف تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم کے آخری دانے تک کاشتکاروں سے خریداری جاری رکھیں گے اب تک 10 لاکھ 45ہزار بوری کاشتکاروں میں تقسیم کی جاچکی ہیں ۔11لاکھ 34ہزار بوریوں کا سکرول بن چکا ہے جبکہ 8لاکھ 83ہزار بوری گندم خرید کی جاچکی ہے ان خیالات میاں پرویز افضل ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانکا مزید کہنا تھا کہ 19مئی تک 15لاکھ 50ہزار بوری تقسیم کرنی ہے 19مئی باردانہ کی تقسیم کا آخری دن ہوگا گندم کی خرید کا سلسلہ جاری رہے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر صبح 8بجے سے شام5بجے تک تمام کاشتکاران میں منصفانہ باردانہ کی تقسیم کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر