قیامت خیز گرمی کے بعد بدھ کی شب آندھی ‘ بوندا باندی سے موسم خوشگوار

قیامت خیز گرمی کے بعد بدھ کی شب آندھی ‘ بوندا باندی سے موسم خوشگوار

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں قیامت خیز گرمی کے باعث معمولات زندگی متاثر،بدھ کے روز ملتان میں پارہ42.2جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ رحیم یار خان میں46.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم بدھ کی شب ملتان میں سوا نو بجے 65کلو(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور کہیں کہیں بوندا باندی ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا مقامی محکمہ موسمیات نے آج11مئی کو شب برات کے موقع پر بھی مطلع ابرآلود رہنے،تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بہاولنگر46،خانپور44.5 ،بہاولپور43.8،ڈی جی خان43،کوٹ ادو42.2 اور کروڑ لعل عیسن میں 40.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر