وہاڑی‘ اساتذہ کے مبینہ تشدد سے طالب علم جاں بحق‘ لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) گورنمنٹ ایلیمنٹری مڈل سکول 190ای بی میں دو اساتذہ کا سبق یاد نہ کرنے پر مبینہ طورپر تشدد ، طالب علم جاں بحق ، لواحقین کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،وزیر اعلیٰ پنجاب(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
میاں شہبا ز شریف سے انصاف کا مطالبہ، چیف ایگز یکٹو آفیسر ایجوکیشن شو کت علی طاہر ، ، اے سی سید آصف شاہ نے انکوائری شروع کرادی اور فی الفور دونوں اساتذہ کو معطل کردیا، واقعہ کے خبر سنتے ہی اے سی سید آصف شاہ ، ڈی ایم او خضر بھٹی ، ڈی ا وایلیمنٹری چودھری معروف ، عاصم بھٹی ، ایم ایس ڈاکٹر فاروق اور پو لیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ،واقعات کے مطابق چک نمبر190ای بی کے رہا ئشی محمد ریاض نے چیف ایگز یکٹو آفیسر ایجوکیشن شوکت علی طاہر کو دی گئی اوردرخواست میں الزام عا ئد کیا کہ میرا بیٹا محمد ابرار گاؤں کے مڈل سکول میں زیر تعلیم تھا جس کو ایک ہفتہ قبل 4مئی کے دن سکول کے دو اساتذ ہ ایک خاتون ٹیچر اور مرد ٹیچر رانا نبیل شمشیرنے سبق یاد نہ کرنے پر مبینہ طور پر ڈنڈوں ، سوٹو ں ، ہورؤں اور تھپڑوں سے بے تحاشا تشدد کا نشانہ بنا یا جس پر میرا بیٹا جسمانی طور پر مفلوج ہو گیا جس پرگاؤں کے ڈاکٹر سے علاج کراتے رہے جب حالت بہتر نہ ہو ئی تو ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرادیا جس پر سی ای او نے انکوائری کی ہدایت کردی تھی اس سلسلہ میں جب دونوں ٹیچرز سے موقف کے لیے رابطہ کیاتوانہوں نے تبایا کہ طالبعلم محمد ابرار روزانہ گھر سے ہوم ورک کرکے نہیں آتا تھا جس پر ہم نے ہلکی ڈانٹ ڈپٹ کی تھی بچے کو ہا تھ تک نہیں لگایا جب دوسرے روز بچہ سکول نہیں آیا تو ہم نے انکے کلاس فیلوز سے سکول نہ آنے کی وجہ دریافت کی تو بچوں نے بتایا کہ کل ابرار سا تھیوں کے ہمراہ قریبی پختہ راجباہ میں نہا نے گیا تو وہاں پر نہا نے کے دوران گرپڑا تھا جس سے اسکی پسلیوں پر چوٹیں آئیں تھی لہٰذا بچے پر تشدد کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ لواحقین نے وزیر اعلیٰ ، ڈی سی وہاڑی ، ای ڈی او ایجوکیشن سمیت متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ایمرجنسی کے با ہر شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اس موقعہ پر اخلاق گجر ، چودھری الیاس، ساجد جاوید ، نا در خان ، محمد سلطان، مظہر الیاس نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غریب خاندان کے ساتھ ظلم ہوا ہے لہٰذا ان ظلم اساتذہ کو سخت سز ا دی جا ئے۔