نواز شریف عزت و وقار کی بجائے اقتدار بچانے کو ترجیح نہ دیں، محمد ایوب

نواز شریف عزت و وقار کی بجائے اقتدار بچانے کو ترجیح نہ دیں، محمد ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی) سابق مشیر وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ملک کی اپوزیشن جماعتوں کی طرح لاہور ہائیکورٹ بار سمیت ملک کی سول سوسائٹی وزیر اعظم کے استعفے پر متفق ہے اور آہستہ آہستہ مہلت کم اور گھیرا تنگ ہو رہا ہے بہتر ہو گا کہ نواز شریف عزت و وقار کی بجائے اقتدار بچانے کو ترجیح نہ دیں ان کا جانا ٹھہر چکا ہے اب صرف انہیں اپنے لیے راستے کا تعین کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رشوت ،سفارش ،ہارس ٹریڈنگ اور بے ضابطگیاں نواز لیگ کی اصل پہچان ہیں پاکستان کے عوام ابھی تک چھانگا مانگا ریسٹ ہاؤس کے بریف کیس نہیں بھولے آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک میں مزید تیزی آئے گی۔

اوردیگر شہروں میں اس سے بھی بڑے جلسے منعقد ہوں گے جس کے نتیجے میں ان کو اقتدار چھوڑنا ہی پڑے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4