بدنام زمانہ شکاری نو ر نبی ہاشمی ڈاہا گرفتار

بدنام زمانہ شکاری نو ر نبی ہاشمی ڈاہا گرفتار

لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی ہدایت پر صوبے بھر میں جاری غیر قانونی شکار کیخلاف آپریشن کے دوران فورٹ عباس سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ شکاری نو ر نبی عرف شمی ڈاہا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے منڈی یزمان علاقہ چولستان میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے لگائے گئے ناکے پر ملزم نو رنبی عرف شمی ڈاہا کو چیکنگ کی غرض سے روکا ،مزاہمت پر گرفتار کرلیا گیا۔

تو اس نے تلاشی دینے سے انکار کردیا اور عملے سے بدتمیزی کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر وائلڈلائف سٹاف نے مقامی پولیس سٹیشن میں ملزم کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرادیا۔ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ ملزم کو آج سول جج منڈی یزمان کی عدالت میں ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے پیش کیا جائے گا ، محکمہ جنگلی حیات کی چھاپہ مار ٹیم کے مطابق ملزم عر صہ دراز سے غیر قانونی شکار کی کارروائیوں میں مطلوب تھا وراس کے 14چالان ہو چکے ہیں جبکہ یہ بیشتر مقدمات میں قید بھی بھگت چکاہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4