باپ سے قربت بچوں کو زیادہ ذہین بناتی ہے،برطانوی ماہرین

باپ سے قربت بچوں کو زیادہ ذہین بناتی ہے،برطانوی ماہرین

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نئے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو باپ اپنے نومولود بچوں کو پیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں ان کے بچے آگے چل کر زیادہ ذہین اور قابل ہوسکتے ہیں۔برطانیہ میں کیے گئے سروے میں 128 والد کا جائزہ لیا گیا جو اپنے تین ماہ کے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے رہے اور ایک سال بعد ان بچوں کی ذہنی نشوونما کو نوٹ کیا۔ ماہرین نے خاندان کے کتاب پڑھنے کے عمل کے دوران 2 سالہ بچوں کا بھی بغور مطالعہ کیا۔ پھر 2 سال بعد بچوں کی ذہنی نشوونما اور ذہنی ترقی کا معیاری انڈیکس (ایم ڈی آئی) کا جائزہ بھی لیا جس میں بچوں کو رنگ اور اشکال شناخت کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4