ڈان لیکس حکومت،فوج نہیں قومی سلامتی کا معاملہ تھا ،کیا طے ہوا قوم جاننا چاہتی ہے:عمران خان،لندن فلیٹ ،بنی گالہ ہاؤس کی منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان

ڈان لیکس حکومت،فوج نہیں قومی سلامتی کا معاملہ تھا ،کیا طے ہوا قوم جاننا ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں، قومی سلامتی کا معاملہ تھا، قوم جانناچاہتی ہے آخر اس معاملے میں ایسا کیا تھا جسے ’’حل ‘‘کیا گیا۔ڈان لیکس کا معاملہ حل ہونے کے حوالے سے جا ر ی ہونیوالی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ٹوئٹ میں عمران خان کا مزید کہنا تھا ہیلری کلنٹن نے کہا تھا وہ الیکشن اس وجہ سے ہاریں کیونکہ ای میلز میں قومی سلامتی کا مسئلہ تھا، جس طرح ڈان لیکس طے ہوا اس سے ظاہر ہوتا ہے طاقتور کیلئے الگ اور کمزور کیلئے الگ قانون ہے۔انہوں نے ڈان لیکس انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے لانے کا بھی مطالبہ کیا۔قبل ازیں عمران خان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں لندن فلیٹ اور بنی گالہ ہاؤس کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا اور و ضاحت کی کہ میری منی ٹریل قطری خط کی طرح نہیں ہوگی ، میرا کردار صاف ہے اور تمام جائیداد نہ صرف جائز ملکیت ہیں بلکہ انکی ساری دستاویزات بھی موجود ہیں، میں نہ صرف سپریم کورٹ میں لندن فلیٹ اور بنی گالہ ہاؤس کی منی ٹریل پیش کروں گا بلکہ یہ بھی تفصیل کیساتھ بتاؤں گا لند ن سے رقم پاکستان کیسے منتقل کی گئی۔

مزید : صفحہ اول