ڈان لیکس معاملہ کے بخیر و خوبی حل میں چودھری نثارنے انتہائی اہم کردار اداکیا

ڈان لیکس معاملہ کے بخیر و خوبی حل میں چودھری نثارنے انتہائی اہم کردار اداکیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایثار رانا/سیاسی رپورٹر) ڈان لیکس کا معاملہ بالآخر بخیر و خوبی حل ہو گیا۔ سیاسی ناقدین اس معاملے کے پر امن اختتام کا کریڈٹ وزیر داخلہ چودھری نثار کو دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹ کے بعد حالات بہت خراب ہوگئے تھے سیاسی و عسکری قیادت میں کھنچاؤ اس حد تک بڑھ گیا کہ سیاسی ناقدین نے کہنا شروع کر دیا کہ دونوں اداروں میں ٹکراؤ سے جمہوریت کو شدید نقصا ن پہنچا سکتا ہے ،ان حالات میں وزیرداخلہ چودھری نثار نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے ٹوئٹ پر ناراض وزیر اعظم کو قائل کیا کہ وہ ناراضگی اور خاموشی کے بجائے ایک قدم آگے بڑھیں اور بحران کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، چودھری نثار نے میاں نواز شریف کو اس بات پر راضی کیا کہ وہ آرمی چیف سے ملاقات کر کے انہیں ڈان لیکس کے حوالے سے اعتماد میں لیں ، سیاسی قیادت کیساتھ چودھری نثار نے عسکری قیادت کو بھی معاملے کی حساسیت کا احساس دلایا۔ بالاخر ملاقات میں دونوں جانب سے انتہائی دانشمندی کیساتھ معاملے کو حل کر لیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -