احتساب کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں

احتساب کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں
 احتساب کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم ظلم ‘ناانصافی کیخلاف اور احتساب کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں ‘ ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ظلم‘ ناانصافی ‘کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ اور بے روزگاری جیسے مسائل کو جڑسے ختم کر نا ہوگا ‘قوم کو خیالی پلاؤ سے بیوقوف بنانیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘تحر یک انصاف کا عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کر نا کوئی جر م نہیں‘ ہم متحد ہو کر جد وجہد کرتے رہیں گے ۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف ملک اور قوم کی خدمت اور قوم کو درپیش مسائل کے لیے آواز بلند کر نا ہے جسکے لئے تحر یک انصاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور سیاسی مخالفین کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے بلکہ عوام کی طاقت سے انہیں شکست بھی دیں گے اور ثابت کر یں گے عوام تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ۔ملک میں کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا ابنار لگا ہوا ہے ان حالات میں حکمرانوں کا انقلاب کا دعویٰ مذاق کے سواکچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آنیوالا وقت صر ف تحر یک انصاف کا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -