ایف بی آر نے نوٹس بھیج دیا
لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) ایف بی آر نے معروف گلوکار، اداکار و ماڈل علی ظفر کو نوٹس بھیج دیا، ایف بی آر نے گلوکار علی ظفر کو ودہولڈنگ آڈٹ اور جرمانے کا عندیہ دے دیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر کو ڈی ایچ اے میں واقع انکی رہائشگاہ پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق سالانہ 5 کروڑ روپے سے زائد کمانے والی کمپنی ڈائریکٹرز اپنی ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع کرانے کے پابند ہیں تاہم معروف گلوکار علی ظفر کی سالانہ آمدن 5 کروڑ سے زائد ہونے کے باوجود ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع نہیں کرائی گئیں۔ ایف بی آر نے سال 2014، 2015 کی ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع نہ کرانے پر معروف گلوکار علی ظفر کو نوٹس بھیجا ہے۔
علی ظفر