پاکستان سرحدی علاقوں میں دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرے :ایران

پاکستان سرحدی علاقوں میں دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرے :ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان سے سرحدی علاقوں سے ایران میں دہشتگردحملے کرنیوالے گرو پو ں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہ پا کستانی حکومت اپنی ذمہ داری کوبخوبی پورا کرے گی۔ایرانی میڈیا کے مطا بق مطابق تہران میں کابینہ کے ا جلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا پاکستان نہ صرف اپنے سرحدی علا قو ں کو ایران کی سرزمین کیخلاف استعمال ہونے سے روکے بلکہ دہشتگردحملے کرنیوالے گروپوں کیخلاف کارروائی کیلئے اپنی ذمہ داری بھی پور ی کرے،ہمیں امید ہے ہمسایہ حکومت ہمارے خلاف شدت پسندعناصر کے دہشتگردانہ اقدامات کو ناکام بنائے گی۔انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کرے گا جبکہ پاکستان اور ایران مشترکہ سرحدوں پر حالا ت و واقعات کے بارے ایک دوسرے کو باخبر رکھنے کیلئے دونوں ممالک کی افواج کے در میا ن براہ راست فوجی ہاٹ لائن کریں گے۔

مزید : صفحہ اول