آرمی چیف نے ٹویٹ کا مسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا، واپس لینے کی توقع نہ تھی

آرمی چیف نے ٹویٹ کا مسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا، واپس لینے کی توقع نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک228 ایجنسیاں) نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف نے ٹویٹ کے معاملے کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی لیکن حکومت کو اس حد تک توقع نہیں تھی کہ آئی ایس پی آر تویٹ واپس لے گی آرمی چیف نے ٹویٹ واپس لینے کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس کرنے کیلئے بھی کہا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ اچانک وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، وزیر اعظم سے ان کی ملاقات45منٹ جاری رہی۔ وزیراعظم نے ٹویٹ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ جس میں آرمی چیف نے معاملے کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم کے اہم قدم اٹھانے پر آرمی چیف نے بھی مثبت جواب دیا۔نجی چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اہم رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی مشاورت میں وزیر اعظم کو آرمی چیف سے رابطے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم نے آرمی چیف سے رابطے کے لیے اسحاق ڈار،چودھری نثار کو ٹاسک دیا تھا۔ اسحاق ڈار اور چودھری نثار نے آرمی چیف سے براہ راست رابطہ کیا۔ اسی رابطے کے نتیجے میں آرمی چیف نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق آرمی چیف اب ڈان لیکس کے معاملے پر کور کمانڈرز اجلاس میں فوجی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
ملاقات ، اندرونی کہانی

مزید :

صفحہ اول -