شب برات آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

شب برات آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) شب برأت آج نہایت عقیدت واحترام سے منائی جائیگی۔ شب برأت کے اجتماعات میں بخشش ومغفرت اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ سندھ پولیس نے اس موقع پر شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے سخت سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ۔مساجد میں صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر ونعت، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔ شب برأت کے سلسلے میں مختلف مساجد کو برقی قمقوں سے سجادیا گیا۔ ممتاز علمائے کرام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شب برأت اللہ سے رحمت کی طلب اور اپنے گناہوں سے توبہ ومعافی کا درس دیتی ہے۔ اس رات پٹاخے پھوڑنا اور آتش بازی وغیرہ کرنا غیر شرعی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -