چیف جسٹس کا شیخوپورہ میں بچے کاہاتھ کاٹنے کے واقعہ کا از خود نوٹس

چیف جسٹس کا شیخوپورہ میں بچے کاہاتھ کاٹنے کے واقعہ کا از خود نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے شیخوپورہ میں بچے کاہاتھ کاٹنے کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹس پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی 48گھنٹوں رپورٹ طلب کرلی ۔یاد رہے کہ منگل کے روزشیخوپورہ میں زمیندار کی بیوی نے روٹی مانگنے پر ٹوکے سے 13 سالہ عرفان کا ہاتھ کاٹ ڈالا،ملزمہ شفقت بی بی کے خلاف تھانہ صفدر آباد میں مقدمہ درج ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -