سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر طالبعلم کی خواہش ہوتی ہے وہ پڑھ لکھ کر ایک بڑا فسر بنے اور وہ اسی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے مقابلے کے امتحان میں حصہ لیتے ہیں اور اپنی پوری جان لگا دیتے ہیں لیکن ہزاروں لاکھوں میں سے صرف چند ہی ایسے ہوتے ہیں جو اس امتحان کو پاس کرنے میں کامیا ب ہوتے ہیں تاہم ہر طالب علم کے پاس تین بار یہ امتحان دینے کی اہلیت ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس )کے نتیجے کا اعلان کر دیاگیا ہے جس کے مطابق202امیدواروں میں سے 199 نے انٹرویو میں کامیابی حاصل کی ہے اور میرٹ کے مطابق ان کے نام دیئے گئے ہیں، پاس ہونے والے طالبعلموں کے ناموں کے سامنے ان کے گروپس بھی دیئے گئے ہیں ،مقابلے کا امتحان پاس کرنے والوں میں پہلی تین پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کر کے نئی مثال قائم کر دی ہے اس سے قبل کبھی بھی پہلی تین پوزیشنیں لڑکیوں نے حاصل نہیں کی تھیںیعنی تینوں میں ایک لڑکی اور دولڑکے یا پھر دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہوتا تھا لیکن اس بار لڑکیوں نے لڑکوں کو پچھے چھوڑ دیاہے تاہم مجموعی طور پر 199میں سے 84 لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔سب سے پہلی پوزیشن ملیحہ ایصار نے حاصل کی ہے جوکہ پنجاب کی رہائشی ہے جبکہ دوسری پوزیشن قرعۃ العین ظفر نے حاصل کی ہے اور تیسری پوزیشن ماریہ جاوید نے حاصل کی ہے۔چوتھی پوزیشن محمد اعجاز سرور نے حاصل کی ہے اور چاروں طالبعلموں کا تعلق پنجاب سے ۔

مزید :

صفحہ اول -