اے ڈی خواجہ کی تقرری ،حکم امتناعی برقرار

اے ڈی خواجہ کی تقرری ،حکم امتناعی برقرار

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے اے ڈی خواجہ کی بطور آئی جی سندھ تقرری پر حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے مزید کارروائی درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی ہے۔درخواست پر مزید کارروائی آج(جمعرات) کو ہوگی۔بدھ کو جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں احکامات کے باوجود آئی جی سندھ کو عہدے سے برطرف کرنے پر دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو پیش ہوئے تاہم عدالت میں درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی پیش نہیں ہوسکے۔بعدازاں عدالت نے درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آج تک ملتوی کردی ۔

مزید : صفحہ اول