پاک افغان سرحد بدستوربند، نیٹو سپلائی معطل

پاک افغان سرحد بدستوربند، نیٹو سپلائی معطل

چمن (اے این این) بابِ دوستی بدستور چھٹے روز بھی بند ہے جس کے باعث نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت پیدل آمدورفت معطل بدستورمعطل ہے۔سیکورٹی حکام کے مطابق کابل اور اسلام آباد پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے، جس کے بعدآج بروز جمعرات پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا امکان ہے۔ کلی جہانگیر،کلی لقمان، کلی مازل سمیت متعدد سرحدی دیہات میں مردم شمار ی بھی معطل کر دی گئی ہے۔دونوں جانب آمد و رفت کا سلسلہ بند ، نقل مکانی کرنے والے افراد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرانی اشیا بانٹ دی گئیں۔ ارضیاتی سروے کی رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوادی گئی ۔ کنٹینرز میں پڑی اشیا خراب ہونے لگیں ، دوسری طرف ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متاثرین میں ایک سال پرانی تقسیم کرنے کا نوٹس لے لیا ۔ کلی جہانگیر اور کلی لقمان کا سروے مکمل کرنے کے بعد رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوادی گئی ۔ نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہیں ۔

مزید : صفحہ اول