کلبھوشن یادیو کا معاملہ ، وزیر اعظم کو عالمی عدالت انصاف کا خط موصول

کلبھوشن یادیو کا معاملہ ، وزیر اعظم کو عالمی عدالت انصاف کا خط موصول

اسلام آباد ( آن لائن ) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے میں عالمی عدالت انصاف نے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ دیا ہے جو وزیر اعظم کو موصول ہو گیا ہے ، عالمی عدالت انصاف کے خط کے مندرجات کا جائزہ لیا جارہا ہے، خط سے متعلق فیصلہ غوروخوض کے بعد کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کے روز عالمی عدالت انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے نام خط لکھا ، خط میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ اٹھا یا گیا ہے ۔ خط کے رد عمل میں پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے میں بھارت کا کوئی کیس نہیں بنتا ، کلبھوشن جادیو معاملے کا تعلق پاکستان کی قومی سلامتی سے ہے،کلبھوشن بھارتی جاسوس ہے جو پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کراتا رہا ۔ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے خط کے مندرجات کا جائزہ لے رہا ہے ، خط سے متعلق فیصلہ غوروخوض کے بعد کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول