اضافی کوٹہ ملنے کی صورت میں ارکان اسمبلی کا حج کوٹہ بحال ہونے کا امکان

اضافی کوٹہ ملنے کی صورت میں ارکان اسمبلی کا حج کوٹہ بحال ہونے کا امکان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حکومت کا آخری حج ،دباؤ اورمسائل بڑھ گئے،حج کوٹہ لینے والوں کے ساتھ ساتھ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں رہ جانے والوں نے ارکان اسمبلی اور وزراء کے دفاتر میں ڈیرے لگا لیے ،سعودیہ کی طرف سے 15ہزار افراد کا اضافی کوٹہ ملنے کی صورت میں ارکان اسمبلی کا حج کوٹہ بحال ہونے کا امکان،سرکاری حج سکیم کے حج فارم ہر رکن قومی اسمبلی کو پانچ پانچ مل سکتے ہیں اس کے لیے وزیر اعظم سے خصوصی منظوری ضروری ہے کیونکہ حج پالیسی 2017ء میں کسی قسم کے بھی کوٹہ پر پابندی لگا دی گئی ،ہارڈ شپ کا 3فیصد کوٹہ موجود ہے اس کو بھی5فیصد کیے جانے کی اطلاعات ہیں،نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کے لیے بھی وفاقی وزیر نے سعودی عرب سے کوٹہ ملنے سے مشروط کر رکھا ہے اگر 15ہزار افراد کا کوٹہ مل گیا تو نئی کمپنیوں میں سے کس کو کوٹہ دیں گے کیسے دیں گے ؟جو کمپنیاں رہ جائیں گی وہ عدالت جا سکتی ہیں؟وزارت مذہبی امور دوراہے پر کھڑی ہے فیصلہ کرنے میں مشکلات ہیں اختیار بھی نہیں ہے اس کے لیے حتمی فیصلہ وزیر اعظم کر سکتے ہیں وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی گفتگو،ان کا کہنا ہے کہ ہوپ بھی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے کوٹہ ہولڈر کو5سال کا لیٹر دینے کا اختیار بھی سیکرٹری کے پاس نہیں ہے اس کی منظوری بھی وزیر اعظم ہی دے سکتے ہیں۔،15ہزار اضافی کوٹہ ملنے سے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر