سندھ ہائیکورٹ سے کوٹہ کی تقسیم کا فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تاخیر کا خدشہ

سندھ ہائیکورٹ سے کوٹہ کی تقسیم کا فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے پرائیویٹ حج سکیم کی ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سندھ ہائیکورٹ سے حج کوٹہ کی تقسیم کا فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ تاخیر کا شکارہونے کا خدشہ بڑھ گیا ،سینئر حج آرگنائزر نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتی ہوئے کہا ہے۔کب آرایل لیٹر ملیں گے ،کب بکنگ کریں گے ،کب انتظامات کے لیے سعودی عرب جائیں گے ،پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر سر پکڑ کر بیٹھ گئے ،وزارت مذہبی امور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار نہ کرے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حج پالیسی2017ء کے مطابق حج کوٹہ ہولڈر کے نام ویب سایٹ پر جاری کرے اور ان کو آر ایل لیٹر جاری کر کے بکنگ کی اجازت دے وزارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حج اپریشن متاثر ہو سکتا ہے ،وزارت مذہبی امور سرکاری سکیم کی طرح پرائیویٹ سکیم کو بھی اپنا سمجھے اور فوری طور پر 5سال کے لیٹر جاری کرے تا کہ حج آرگنائزر تسلی سے اپنے انتظامات کو آخری شکل دے سکیں ۔

مزید : صفحہ آخر