قدرتی آفات سے بچنے کیلئے سروائیول کیپسول تیار،قیمت 10ہزار ڈالر

قدرتی آفات سے بچنے کیلئے سروائیول کیپسول تیار،قیمت 10ہزار ڈالر
 قدرتی آفات سے بچنے کیلئے سروائیول کیپسول تیار،قیمت 10ہزار ڈالر

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہرسال طوفان، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات دنیا بھر میں سینکڑوں جانوں کا سبب بنتی ہیں، جبکہ دوسری جانب ماہرین ان آفات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی حامل مشینیں تیار کرتے ہیں۔امریکی کمپنی نے ایک ایسا ہی جدید کیپسول تیار کیا ہے جو قدرتی آفات کے دوران قیمتی جانیں بچا سکے گا۔ سروائیول نامی یہ کیپسول حال ہی میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے، جس کی قیمت 10ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔اسنوکر بال کی طرح نظر آنے والے اس کیپسول میں 2سے 10افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہ پانی پر باآسانی تیرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

مزید : صفحہ اول