مصر، متنازعہ مقابلہ حسن میں نقاب پوش خاتون بھی شریک

مصر، متنازعہ مقابلہ حسن میں نقاب پوش خاتون بھی شریک
 مصر، متنازعہ مقابلہ حسن میں نقاب پوش خاتون بھی شریک

  

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے بالائی ریجن میں کئی ماہ سے جاری ملکہ حسن کے مقابلے کا اختتام رواں ماہ 25 مئی کو ہو رہا ہے۔ تاہم اس مقابلے نے وسیع پیمانے پر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے اور ریجن میں واقع صوبوں کے عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔مقابلے میں شریک کْل 130 امیدواروں میں سے 17 نوجوان خواتین اختتام پوزیشنوں پر پہنچی ہیں جن میں ایک نقاب پہننے والی حسینہ بھی شامل ہے۔ مقابلے کے آخری اور حتمی مرحلے کے لیے 5 خواتین کا انتخاب کیا جائے گا جن میں سے ہر ایک اپنی شخصیت اور اپنے فلاحی منصوبوں کو پیش کرے گی۔مقابلے کا خیال پیش کرنے والی خاتون منتظم رحاب الحسینی نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ نتائج میں 50% نمبر جیوری کے پاس ہوں گے جب کہ بقیہ 50% کا اختیار عوام کے پاس ہوگا جو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر مقابلے کے سرکاری صفحے پر ووٹ دے سکیں گے۔

مزید : صفحہ اول