کئی اضلا ع میں ڈسٹر کٹ چیف ایگزیکٹو آ فیسرزکے تقرر وتبادلے

کئی اضلا ع میں ڈسٹر کٹ چیف ایگزیکٹو آ فیسرزکے تقرر وتبادلے

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )محکمہ صحت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظور ی کے بعد کئی اضلا ع میں ڈسٹر کٹ چیف ایگزیکٹو آ فیسرزکے تقرر وتبادلے کے احکا ما ت جا ر ی کئے ہیں ۔ سیکرٹری اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جا ن نے نو ٹیفیکشن جا ر ی کردیا ہے ۔ گریڈ 18کے ایس ایم او ڈا کٹر عمر فاروق چیف ایگزیکٹو افسر ننکا نہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انہیں فوری طو ر پر عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری کو ر پو رٹ کر نے کا حکم دیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو افسر بہا ولنگرڈا کٹر عبد الرزاق کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ اسی طر ح چیف ایگزیکٹو افسر ڈیر ہ غازی خا ن ڈاکٹر منور عبا س کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر افضا ل احمد بشیر چیف ایگزیکٹو آ فیسر وہا ڑی کو بھی عہدے سے ہٹا یا گیا ۔ اسی طر ح ڈاکٹر افتخا ر احمد کو سی ای او شیخوپور ہ سے تبد یل کر کے ننکا نہ صا حب تعینا ت کردیا گیا ۔ ڈاکٹر جاوید احمد گورایہ کو سی ای او اکا ڑہ سے تبد یل کر کے شیخوپور ہ تعینا ت کیا گیا ہے یہا ں وہ سی ای او لگا ئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سیف اللہ کوآرڈینٹرؤآئی ار ایم این سی ایچ اوکا ڑہ سے تبد یل کر کے چیف ایگزیکٹو آ فیسر اوکا ڑہ تعینا ت کیا گیا ہے ۔ ڈیر ہ غازی خا ن کے ڈسٹر کٹ آفیسرز ڈاکٹر خلیل احمد کو تبد یل کر کے چیف ایگزیکٹو ڈی آئی خا ن لگا دیا گیا ہے ۔ دا کٹر عزیزر حمن خا ن کو چیف ایگزیکٹو آ فیسر بہاو لنگر، ڈاکٹر شعیب ر حمن چیف ایگزیکٹو آ فیسر وہا ڑی تعینا ت کیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر