ایئر پورٹ پر نشہ آور ادویات ملائیشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایئر پورٹ پر نشہ آور ادویات ملائیشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور (سپیشل رپورٹر)کسٹمز حکام نے لاہور ایئر پورٹ سے نشہ آور ادویات ملائیشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ گارمنٹس کی کھیپ میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور ادویات برآمد کر لی گئیں۔کسٹمز ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر کارروائی کی گئی۔ فیصل آباد کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا بھجوانے کے لیے بک کرائی گئی گارمنٹس کی کھیپ چیک کی گئی، تو اس میں سے نشہ آور ادویات برآمد ہوئیں۔ان ادویات میں نشہ آور گولیاں اور انجیکشن شامل ہیں۔ کھیپ بک کرانے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر