ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ رانا خلیل کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ رانا خلیل کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیاہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے جونیئر کلرک یاسمین کوثر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود اسے مستقل نہیں کیا جا رہا ،ڈی جی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔