چیئرمین پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

چیئرمین پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)عدلیہ کے خلاف متنازع الفاظ استعمال کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ متفرق درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس کے دوران عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے، ابصار عالم نے اعلی عدلیہ کے فیصلوں کو عدالتی پیمرا کے معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے جو عدلیہ کی تضحیک کے مترادف ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابصار عالم نے خود پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے جاری حکم امتناعی کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر