لاہور ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل اور5اسسٹنٹ رجسٹراروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل اور5اسسٹنٹ رجسٹراروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل اور5اسسٹنٹ رجسٹراروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کے منتظر ایڈیشنل رجسٹرار محمد اکرم کوبجٹ اینڈ فنانس برانچ جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار حفیظ خالد کواو ایس ڈی ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے ،اسسٹنٹ رجسٹرار عابد چودھری پول سے سٹور برانچ، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد شفیق پول سے رپیئر اینڈ مینٹیننس برانچ، اسسٹنٹ رجسٹرار اللہ دتہ خالد پول سے ہائیکورٹ بلڈنگ برانچ، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد ثقلین سٹور برانچ سے جینیٹوریل برانچ اور اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد لطیف پول سے اکاؤنٹس برانچ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر