بلوچ طلباء سے فیسوں کی وصولی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بلوچ طلباء سے فیسوں کی وصولی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان اور حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے باوجود گجرات یونیورسٹی میں زیر تعلیم بلوچ طلباء سے فیسوں کی وصولی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست اسداللہ نامی طالب علم کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر فیسوں سے استثنیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلان کی روشنی میں حکومتی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے باوجود گجرات یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبعلموں سے فیسوں کے نام پر بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں جو کہ نہ صرف آئین کے آرٹیکل 25کے منافی ہے بلکہ حکومتی نوٹیفیکیشن کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -