خرم سعید کی یو سی چیئرمین کے عہدہ پرتعیناتی کا نوٹیفکیشن جائز قرار

خرم سعید کی یو سی چیئرمین کے عہدہ پرتعیناتی کا نوٹیفکیشن جائز قرار

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہورکی یونین کونسل ستوکتلہ کے وائس چیئرمین خرم سعید کی چیئرمین کے عہدہ پرتعیناتی کے نوٹیفکیشن کو جائز قراردیتے ہوئے ان کے خلاف دائردرخواست مسترد کر دی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون سے ہٹ کر قرارداد کے تحت چیئرمین کا انتخاب نہیں کیا جا سکتا۔قانون کے تحت چیئرمین کی وفات کے بعد وائس چیئرمین یہ عہدہ سنبھالتا ہے ۔جسٹس عاطر محمود نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارعبدالرزاق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یونین کونسل ستوکتلہ کے چیئرمین محمدسرورکی وفات کے بعد جنرل ہاؤس نے متفقہ قرار داد کے ذریعے لیبر کونسلر درخواست گزار عبدالرزاق کو چیئرمین کے عہدے پر تعینات کیا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز کیفی نے عدالت کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت چیئرمین کی وفات کے بعد وائس چیئرمین از خود چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیتا ہے،انہوں نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے وائس چیئرمین خرم سعید کا بطور چیئرمین تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے ،درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون سے ہٹ کر کسی کی خواہش پر اسے عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

مزید : صفحہ آخر